Online Shopping Pakistan

Never get scammed online by reading these few online shopping tips published in Urdu. There are various online shopping stores in Pakistan like 407-612-5544, yayvo.com or goto online etc. but still customers get replica and low quality products. By following these few tips you can reduce chances of getting scammed online.

ان چند ٹپس کو فالو کرکے آپ انٹرنیٹ پر خریداری میں دھوکہ کھانے سے بچ سکتے ہیں۔ چونکہ یہ ویب سائٹ پاکستان کے ویورز کے لیے ڈیزائن کیگئی ہے لہذا اس کو اردو میں ہی لکھا گیا

اچھی ساکھ

ہمیشہ اچھی ساکھ (ریپوٹیشن) والی ویب سائٹس سے خریداری کریں۔ لوکل ویب سائٹس سے خریداری کیلئے چند باتوں کو مد نظر رکھیں

             آپ اس ویب سائٹ کو کتنہ عرصہ سے جانتے ہیں

             اس ویب سائٹ کا آفیشل فیس بک پیج وزٹ کیجئے

            فیسبک پیج نہ ہونے کی صورت میں صرف ایسی پراڈکٹ خریدیں جو آپ کی جیب بالکل بھی بھاری نہ ہو

فیسبک پیج پر مندرجہ زیل چیزیں دیکھیں 1۔ پیج لائیکس کی تعداد  2۔ پرانی پوسٹس پر لائیکس تعداد اور پوسٹ کی تاریخ 3۔ پرانی پوسٹس پر موجود ری ایکشن (خصوصی طور پر غصہ کے ری ایکشن والی پوسٹس پر کمنٹس پڑھیں) 4۔ ری ویوز کی آپشن میں جاکر ری ویوز دیکھیں

مختلف ویب سائٹس پر قیمت کا مقابلہ کریں

کوشش کریں کہ ایک سے زائد (اچھی ساکھ رکھنے والی)  ویب سائٹس کو وزٹ کریں اور اپنی پسندیدہ پروڈکٹ کو سرچ کرکے اس کی قیمت چیک کریں تاکہ آپ کو سستی قیمت  پر پروڈکٹ مل سکے۔( اچھی ساکھ رکھنے والی ویب سائٹ پر ہی چیک کریں تاکہ آپ فیک پروڈکٹ سے بچ سکیں)

ریٹرن پالیسی

ہمیشہ ریٹرن پالیسی کا پیج وزٹ کرکے اسے دھیان سے پڑھیں سادہ اور آسان ریٹرن پالیسی رکھنے والی ویب سائٹ سے خریداری کریں فیس بک پیج کی صورت میں ایڈمن سے ریٹرن پالیسی کے متعلق ضرور پوچھیں

 شپنگ /  ڈلیوری  ٹرمز

بہت سی ویب سائٹس بیرون ملک کی پراڈکٹ مارکیٹ سے کم قیمت پر بیچتی ہیں جیسا کہ ایزی بائے یا 4083602758 ایسی ویب سائٹس آرڈر بک ہونے کے بعد پراڈکٹ بیرون ملک سے منگوا کر آپ کو بھجواتی ہیں یا ڈائرکٹ باہر سے آپ کے پتہ پر بھجواتی ہیں ایسی صورت میں شپنگ ٹائم بہت زیادہ لگتا ہے ان باتوں کا خاص خیال رکھیں شپنگ ٹرمز کا پیج ہونے کی صورت میں شپنگ ٹرمز بھی پڑھیں

 مفت ڈلیوری / فری شپنگ

ہمیشہ فری ڈلیوری کو ترجیح دیں مختلف ویب سائٹس پر قیمت کے مقابلہ کے دوران ڈلیوری چارجز کے ساتھ فرق دیکھیں بہت سے لوگ فری شپنگ کو دیکھ کر پراڈکٹ دوسری ویب سائٹس سے مہنگا خرید لیتے ہیں

شاپنگ کارٹ / باسکٹ

آپ جب بھی کوئی چیز خریدتے ہیں تو فوری طور پر وہ پراڈکٹ آپ کے شاپنگ کارٹ میں چلی جاتی ہے جو کہ عمومی طور پر باسکٹ کی شکل کا آئی کان ہوتا ہے لیکن  اگر آپ وہ چیز خریدے بغیر چھوڑ دیں تو بعض ویب سائٹس شاپنگ کارٹ میں موجود چیزوں پر ڈسکاؤنٹ بھی مہیا کرتی ہیں اور قیمت کم ہونے پر آپ کو بذریعہ نوٹیفیکیشن بتاتی بھی ہیں یاد رکھیں یہ صرف اسی صورت میں ہوگا کہ اگر آپ اس ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں یا اس سٹور کی ایپلی کیشن موبائل میں ڈائون لوڈ کریں

شئیر کردہ لنکس

فیسبک یا ای میل میں آئے ہوئی لنکس سے صرف اسی صورت میں خریداری کریں کہ اگر وہ آپ کی قابل اعتماد ویب سائٹ یا پیج کا ہو چاہے آپ کے کسی قریبی نے ہی کیوں نہ شئیر کیا ہو کیوں کہ آپ کا دوست بھی انجانے سے کسی ایسی پروڈکٹ کا لنک شئیر کرسکتا ہے جو کہ اصل نہ ہو

 فیک (جھوٹے) ری ویوز

انٹرنیٹ پر خریداری میں اس آرٹیکل کے بعد سب سے زیادہ جو چیز آپ کی مددگار ہوگی وہ ری ویوز ہیں لیکن بعض سیلر فیک ری ویوز بھی کرواتے ہیں جس سے ان کی پروڈکٹ پر اعتماد پڑھ  سکے لیکن آن لائن سٹورز اس معاملے میں بہت سخط ایکشن لیتے ہیں اور یہ طریقہ کافی مہنگا بھی پڑتا ہے میں نے ایک ایسے سیلر کو بھی دیکھا جنہوں نے اپنے سٹور سے 100 آرڈرز کیے امید تو یہی ہے کہ دراز ان کے سٹور کو بین کر دے گی اس معاملے میں اگلی خبر آنے پر آرٹیکل اپ ڈیٹ کروں گا

 وارنٹی

آن لائن خریداری کرتے وقت وارنٹی والی پروڈکٹس میں سیلر سے یہ ضرور کنفرم کیجئے کہ آیا پروڈکٹ کی وارنٹی انٹرنیشنل ہے یا لوکل وارنٹی کیوں کہ انٹرنیشنل وارنٹی اور لوکل وارنٹی والی پروڈکٹس کی قیمت میں نہ صرف  کافی فرق ہوتا ہے بلکہ اس میں وقت بھی بہت زیادہ لگتا ہےاور انٹرنیشنل وارنٹی کی صورت میں آپ کو انٹرنیشنل ڈلیوری چارجز بھی ادا کرنا پڑ سکتے ہیں

کریڈٹ کارڈ / ڈیبٹ کارڈ

 اپنی کریڈٹ کارڈ اسٹیٹمنٹ کو ضرور چیک کریں کہ کہیں آپ کو ایکسٹرا بل تو نہیں کیا گیا یا ٹرانزیکشن ایک سے زیادہ مرتبہ تو نہیں ہوئی

 ایس ایس ایل سرٹیفیائیڈ نہ ہونے کی صورت میں خریداری کبھی بھی نہ کریں کیوں کہ آپ کا کریڈٹ کارڈ/ڈیبٹ کارڈ  ہیک ہوسکتا ہے

ایس ایس ایل سرٹیفیکیٹ

  ہمیشہ ایسی ویب سائٹس سے خریداری کریں جو کہ ایس ایس ایل سرٹیفیائیڈ ہوں کیونکہ ایسی ویب سائٹس اپنے اور آپ کے درمیان ہونے والی کمیونیکیشن یا خریداری وغیرہ کو ہیکرز سے بچاتی ہیں۔ یہ سرٹیفکیٹ ایک سبز رنگ کے لاک کے نشان جیسا ہوتا ہے

شئیر کیجئے

ہمیشہ اچھی ویب سائٹس کو شئیر کیجئے تاکہ باقی لوگوں کو بھی فائدہ ہو جیا کہ اگر آپ ان ٹپس کو آگے شئیر کرتے ہیں تو اس سے بہت سے لوگ انٹرنیٹ پر خریداری میں دھوکہ سے بچ سکتے ہیں آپ اپنے آئیڈیاز کو بھی مجھ سے یا اس ویب سائٹ کے زریعے دنیا تک پہنچا سکتے ہیں. مزید معلومات کیلئے کنٹیکٹ کا پیج وزٹ کریں